زیادہ کھانا کھانے سے دماغ میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ ماہرین کی وضاحت

زیادہ کھانا کھانا اکثر معمول کی بات سمجھا جاتا ہے لیکن یہی عادت جسم اور دماغ پر فوری اور نمایاں اثرات چھوڑتی ہے۔ ماہرین کے مطابق خوراک محض توانائی کا ذریعہ نہیں بلکہ دماغی کارکردگی، یادداشت اور توجہ برقرار رکھنے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ متوازن غذا ذہنی صحت کے لیے مددگار ہوتی ہے تاہم جب انسان ضرورت سے زیادہ کھاتا ہے تو جسم کے اندر ایسے حیاتیاتی عمل شروع ہو جاتے ہیں جو براہِ راست دماغ کو متاثر کرتے ہیں۔

جب انسان کھانا کھاتا ہے تو جسم کے مختلف حصے مل کر دماغ کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پیٹ بھر چکا ہے۔ اس عمل میں آنتوں سے خارج ہونے والے ہارمونز اور خوراک کے ٹوٹنے سے بننے والے مالیکیولز شامل ہوتے ہیں، جو توانائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ تمام سگنلز دماغ تک پہنچ کر جسم میں توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہی ہارمونز کے نتیجے میں لبلبہ انسولین خارج کرتا ہے، جو خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس پورے نظام کو ماہرین “سیٹیئٹی کیسکیڈ” کا نام دیتے ہیں۔ اس عمل کے دوران مختلف سگنلز جسم کے الگ الگ حصوں سے نکلتے ہیں اور مختلف وقتوں میں اثر دکھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالی چائے وسبز قہوہ، دودھ والی چائے مفید یا نقصان دہ؟ماہرین کا اہم مشورہ

زیادہ مقدار میں کھانے کے بعد بعض افراد کو غنودگی یا نیند جیسا احساس ہوتا ہے، جسے طبی زبان میں “پوسٹ پرانڈیئل سوم نولینس” کہا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنتوں اور لبلبے سے نکلنے والے ہارمونز اور ان کے دماغ تک پہنچنے والے سگنلز اس کیفیت سے کسی حد تک جڑے ہو سکتے ہیں، تاہم اس کی مکمل وجوہات اب تک واضح نہیں ہو سکیں۔

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا رہا ہے کہ زیادہ کھانے کے بعد نیند آنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ خون دماغ کے بجائے معدے کی طرف زیادہ بہنے لگتا ہے۔ تاہم تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑے کھانے کے بعد دماغ میں خون کی روانی میں کمی نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں:ایمز ہسپتال مظفرآباد کی توسیع کیلئے اہم پیشرفت، وزیراعظم شہبازشریف کو تحریک پیش

ماہرین کے مطابق زیادہ کھانے کے بعد پیدا ہونے والی غنودگی اور دماغی کیفیت کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ موجودہ معلومات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اوور ایٹنگ کے دوران جسم اور دماغ کے درمیان ہارمونز اور سگنلز کا ایک پیچیدہ نظام کام کرتا ہے، جو فوری اثرات پیدا کرتا ہے۔

Scroll to Top