ٹی 20انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم ، نوجوان کرکٹر نے ملنگا کا ریکارڈ توڑ دیا

انڈونیشیا کے 28 سالہ فاسٹ بولر گیدے پریانڈانا نے انٹرنیشنل ٹی 20کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد سنگِ میل قائم کردیا ہے۔

گیدے پریانڈانا نے بالی میں کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں ایک ہی اوور میں 5 وکٹیں حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا

یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی مرد یا خاتون کھلاڑی کی جانب سے بین الاقوامی ٹی 20میچ میں ایک ہی اوور میں 5 وکٹیں حاصل کی گئی ہوں۔

168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کمبوڈیا کی ٹیم 15 اوورز کے اختتام پر 106 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

ایسے میں اپنے پہلے ہی اوور میں بولنگ کرتے ہوئے پریانڈانا نے ابتدائی تین گیندوں پر مسلسل وکٹیں حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اس کے بعد ایک ڈاٹ بال آئی، پھر انہوں نے مزید دو وکٹیں لے کر میچ کا فیصلہ اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا۔

کمبوڈیا کی ٹیم اس اوور میں صرف ایک رن بنا سکی اور 60 رنز سے میچ ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز : شبمن گل نے عظیم پاکستانی کھلاڑی کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

واضح رہے کہ ڈومیسٹک ٹی 20کرکٹ میں اس سے قبل دو بار ایک اوور میں پانچ وکٹیں حاصل کی جا چکی ہیں۔

اس سے قبل ٹی 20انٹرنیشنلز میں ایک اوور میں چار وکٹیں لینے کے 14 واقعات ہو چکے ہیں، جن میں لاستھ ملنگا کا 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف چار گیندوں پر چار وکٹیں لینا سب سے زیادہ مشہور ہے۔

Scroll to Top