اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)برکتوں والےمہینے رمضان المبارک 20 یا 21 فروری 2026 سے شروع ہونے کا امکان جس کے بعد اب رمضان المبارک کی آمد میں محض 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہمہ گیر چیلنجزسے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی ،ہم آہنگی ناگزیر،سی ڈی ایس،فیلڈ مارشل عاصم منیر
رجب اورشعباندونوں مہینےاگر اپنےمقررہ دن پورے کرتے ہیں تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلے روزےکا امکان ہےتاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی پونچھ کی تمام 10 نشستوں پر کلین سویپ کرے گی، سردار تنویر الیاس
رواں سال کے کیلنڈر کےمطابق رمضان المبارک کے 30 روزےپورے ہوئےتو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوارکو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظمِ پاکستان نےمظفرآباد میں آزاد کشمیر کے پہلے کینسر ہسپتال کا افتتاح کر دیا
رواں سال 29 روزے ہونےکی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جا سکتی ہے،عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی خوراک آزادکشمیر کی بدانتظامی، سیرسپاٹے ،خزانے کو لاکھوں کی پھکی
واضح رہے ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی الٹی گنتی شروع ہوگئی کیونکہ رجب کے بعد شعبان، اور پھر رمضان المبارک آتا ہے،جومسلمانوں کیلئے ایک انتہائی مقدس مہینہ ہے۔
اگررجب اورشعبان،دونوں مہینے اپنےمقررہ دن پورے کرتے ہیں تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے،تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔




