مظفرآباد میں ایزی پیسہ اور جیز کیش کے زریعےفراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

مظفرآباد: چوکی پولیس جلال آباد کی کارروائی کے دوران مظفرآباد شہر میں گزشتہ ایک سال سے مختلف مقامات پر دوکانداروں سے ایزی پیسہ اور جیز کیش کے ذریعے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، لیاقت حمید سب انسپکٹر چوکی، توقیر گیلانی تفتیشی افسر، ملک فاروق اور اکارش انور ڈی ایف سیز نے ملزم ناصر ولد عبدالرشید سکنہ دومشی مظفرآباد کو جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم میں رتی گلی جھیل مکمل طور پر منجمد، سیاحوں کی آمد جاری

یاد رہے کہ یہ وہی ملزم ہے جس نے پورے مظفرآباد شہر میں ایک سال سے نوسربازی اور دھوکہ دہی کرتے ہوئے ایزی پیسہ اور جیز کیش کے ذریعے لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹے۔ ملزم اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہمیشہ سر پر بلیک رنگ کا ہیلمٹ پہنتا تھا تاکہ پہچانا نہ جائے، جو پولیس کے لیے سر درد بن چکا تھا اور اس کی سوشل میڈیا پر بھی پوسٹیں لگائی جا چکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی تاریخ رقم،کویت میں بیٹھے سرجنز نے کراچی کے ہسپتال میں مریضہ کی سرجری کر لی

ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جس کے بعد دوکانداروں نے سکھ کا سانس لیا۔

Scroll to Top