لندن(کشمیر ڈیجیٹل)برطانوی شہری کو ہوا سے منہ جانے والے پتہ مہنگا پڑ گیا۔برطانوی کاؤنٹی لنکن شائر سے تعلق رکھنے والے 86 سالہ رائے مارش پر 250 پاؤنڈ کا جرمانہ کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مؤثر میکانزم متعارف کروادیا،فیصل ممتاز راٹھور
رواں برس کے ابتداء میں اسکیگنس واقعے کے بعد عائد کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ اس کا ذمہ دار کچرا اٹھانے والے ادارے کو قرار دے رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزادکشمیر میں جج کی تعیناتی،3رکنی پینل وزیراعظم پاکستان کو ارسال
ایسٹ لنزے ڈسٹرکٹ کونسل (ای ایل ڈی سی) نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انفورسمنٹ ٹیمیں صرف ان افراد تک جاتی ہیں جن کو ماحولیاتی جرائم کا مرتکب پایا جاتا ہے۔
یہ واقعہ خبروں کی زینت اس وقت بنا جب متاثر شہری کی بیٹی جین فٹزپیٹرک نے فیس بک پر پوسٹ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد جھیل کے کنارے معمول کے مطابق چہل قدمی کر رہے تھے جہاں سانس کے ساتھ ان کے منہ میں پتہ چلا گیا اور گلے میں پھنس گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو شدید دمہ اور قلبی مرض ہے، انہوں نے کھانس کر پتہ باہر نکالا اور تھوک دیا (صرف پتہ)۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا، سردار میر اکبر مسلم لیگ نواز میں شامل
مقامی حکام فوراً ان کے پاس پہنچے اور بدتمیزی سے بات کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا بتایا اور 160 پاؤنڈ کا جرمانہ کردیا۔
جین کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے صفائی دینے کی کوشش کی اور پتہ دکھایا جبکہ وہاں کوئی تھوک نہیں تھا لیکن پھر بھی ان پر 160 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ دنوں بعد ان کے والد صاحب نے چلتے ہوئے ناک صاف کرنے کیلئے جیب سے رمال نکالا اس سے پہلے کہ وہ رمال واپس جیب میں رکھتے، ایک افسر ان تک پہنچ گئے اور ایک اور جرمانہ عائد کر دیا۔
تاہم، اپیل کرنے پر رائے مارش کا 250 پاؤنڈ کا جرمانہ 150 پاؤنڈ تک کر دیا گیا جس کو انہوں نے ادا کردیا۔




