پیٹرول

پیٹرول 1 روپے 12 پیسے ،ڈیزل 1 روپے 11 پیسے مہنگا

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بُری خبر سامنے آگئی، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

 وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 26 اور 27 اگست   کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ نرخوں میں اضافے کے بعد شہریوں کے سفری اخراجات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

 ہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی معیشت کے مختلف شعبوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ بالخصوص ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان کی ترسیل کے اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کا بالواسطہ اثر صارفین پر پڑے گا۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی اور روزمرہ اخراجات میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رکھا ہے، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ان کیلئے اضافی مالی بوجھ کا باعث بنے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے ڈیلرز مارجن میں بڑا اضافہ کر دیا

نئی قیمتوں کے مطابق 26 اور 27 اگست کے دوران پیٹرول 343 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔