پاکستان ، نیوزی لینڈ فائنل میچ کے دوران عارفہ جنید انجم نامی لڑکی توجہ کا مرکز بن گئی

کراچی(کشمیر ڈیجیٹل)کراچی میں پاکستان ، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائی سیریز فائنل میچ کے دوران عارفہ جنید انجم نامی لڑکی بار بار اسکرین پر نظر آنے کیوجہ سے مشہور ہوگئی۔

دوران میچ عارفہ جنید انجم متعدد بارلائیو سکرین پروائرل ہوتی رہیں جس کے بعد وہ پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔دوران میچ کئی لوگوں کو عارفہ کی معصومیت اور خوبصورتی بھا گئی۔

عارفہ جنید انجم کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیشن ماڈل ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی تصاویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ۔

انٹرنیٹ پر کچھ صارفین نے عارفہ کی شخصیت کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے ناراضگی کا اظہار کیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ وائرل شخصیات کو زیادہ اہمیت دیتی ہے جبکہ کھیلوں کے حقیقی ہیروز کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

کچھ صارفین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ خاتون کیمرا مین کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عارفہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 500 سے کم تھی ،تصویر وائرل ہونے کے بعد عارفہ کے انسٹاگرام فالوورز میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہو تا گیا۔

اربوں روپے کا بجٹ ، مریض تڑپنے لگے، آزادکشمیر محکمہ صحت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی

Scroll to Top