پانی

دریاؤں میں پانی کا معمولی اتار چڑھاؤ، عوام کیلئے کوئی خطرہ نہیں:انڈس واٹر ٹریٹی کمیشن

موسم کی تبدیلیوں کے پیش نظر دریا ؤں اور نہروں میں پانی کے بہاؤ میں گھنٹے ڈیڑھ کیلئے بعض اوقات اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملتا ہے ۔

انڈس واٹر ٹریٹی کمیشن کے ذرائع کے مطابق  دریائے جہلم اور نیلم میں پانی کی آمد کم ہو کر 3ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔ چارروزقبل پانی کی آمد 5ہزار کیوسک سے زائد تھی۔

موجودہ موسم میں پانی کی سطح میں ڈیڑھ گھنٹے کیلئے ہونے والا یہ اتار چڑھاؤ ایک قدیم اور معمول کا عمل ہے اوراس میں کسی قسم کا خطرہ یا ہنگامی صورتحال نہیں ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نےحکومتی ناکامی کاپول کھول دیا

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کمیشن کی طرف سے عوام یا متعلقہ اداروں کے لیے کوئی الارم یا وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔

تاہم، بعض پاکستانی میڈیا چینلز نے اس صورت حال کی رپورٹنگ غیر منسوب ذرائع کی بنیاد پر کی، جس کے نتیجے میں بلا ضرورت سنسنی پھیل گئی ۔

انڈس واٹر کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور غیر مصدقہ خبروں پر بھروسہ نہ کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار تعطیلات کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری

موجودہ پانی کے بہاؤ میں اتار چڑھاؤ بالکل معمول کے مطابق ہے اور عوام کو کسی قسم کے خطرے یا ہنگامی صورت حال کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

Scroll to Top