خریداری

بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے دئیے جانے والے قرضوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

مختلف بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے دئیے جانے والے قرضوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2025 میں آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم 318 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 35.5 فیصد زیادہ ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں گاڑیوں کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کیے گئے قرضوں کا حجم 235 ارب روپے تھا، جو ایک سال کے دوران نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آٹو فنانسنگ میں اضافہ صرف سالانہ ہی نہیں بلکہ ماہانہ بنیاد پر بھی دیکھنے میں آیا ہے ۔

اکتوبر 2025 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے قرضوں میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گھریلو سلنڈرز کی مانگ میں اضافہ،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

اکتوبر میں آٹو فنانسنگ کا حجم 315 ارب روپے تھا جو نومبر میں بڑھ کر 318 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔

ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بنیادی وجہ صارفین کے اعتماد میں بہتری اور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ کم شرح سود، بینکوں کی آسان اور متنوع فنانسنگ اسکیمیں صارفین کو گاڑیاں خریدنے کی جانب راغب کر رہی ہیں ۔

اس کے علاوہ آٹو انڈسٹری میں نئے ماڈلز کی آمد اور مالی سہولتوں کی دستیابی بھی آٹو فنانسنگ میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آٹو فنانسنگ میں یہ اضافہ ملکی معیشت کیلئے ایک مثبت پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے آٹو سیکٹر کو فروغ ملتا ہے اور بینکاری شعبے میں سرمایہ کاری اور مالی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے مہینوں میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینک قرضوں کی طلب میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔مخ

Scroll to Top