چھٹی ہونے کے باوجود وزیراعظم سیکرٹریٹ کی رونقیں بحال

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں سرکاری تعطیل ہونے کے باوجود وزیراعظم سیکرٹریٹ کی رونقیں بحال۔۔

سیاسی سماجی کاروباری شخصیات وکلاء طلباء الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی کو خراج تحسین اور شوکت جاوید میر کو وزیراعظم کا ترجمان تعینات ہونے پر گلدستے اور پھولوں کے مالے ڈال کر مبارکباد پیش کی ۔۔

شوکت جاوید میر نے معزز مہمانوں کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا تمام مکاتب کے زعماء نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی حکومت میں عوام الناس سے دلی عقیدت و احترام کے رشتے کو انکے والد محترم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی پالیسیوں کی جھلک قرار دیا۔۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر نے کہا کہ مالی سیاسی مشکلات کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت صحت تعلیم روزگار بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے اس وقت آزاد کشمیر میں عوام کا کھویا ہوا اعتماد بحال کر دیا گیا ۔۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور وزیراعظم فیصل راٹھور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض سپیکر چوہدری لطیف اکبر پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین کی قیادت میں عام انتخابات میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرنے کے بعد بلا شرکت غیرے حکومت سازی کرے گی ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شفاف عدلیہ کی جانب بڑا قدم، طارق محمود جہانگیری جج کے عہدے کے لیے نا اہل قرار

پیپلز پارٹی تحریک آزادی کشمیر کو حقیقی انداز میں دنیا کے سامنے لانے مہاجرین جموں و کشمیر کے دیرینہ مسائل و مطالبات حل کرنے میں قومی بریک تھرو ہو گا۔۔

ہمارا ہمیشہ سے ایجنڈا نظرئہ استحکام پاکستان افواج پاکستان قومی سلامتی کے اداروں کے وقار اور خدمات کو تقویت پہنچانا ہے اور نوجوان نسل کی صحیح سمت رہنمائی کر کے قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔۔

وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سولو فلائٹ کے بجائے اعتماد سازی مشاورت کو اپنی قوت تصور کرتے ہیں جتنے کام ایک ماہ ہوئے اس کی کوئی مثال پیش نہیں کی جاسکتی نہ ہمارا کسی سے مقابلہ ہے بلکہ خدمت خلق ہمارا مقدس مشن ہے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں خصوصی نشست

شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی سمندر اور کوہ ہمالیہ جیسی جمہوری قوت کا نام ہے جس کی بنیادوں میں بھٹو خاندان کی چار نسلوں کا خون شامل ہے

جس طرح بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظرئیے پر وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصول ممکن بنایا اسی طرح پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کا قیام عمل میں لا کر قوم کو تحفہ دیا۔۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان ہماری شان ہے معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان ہر محاذ پر ترقی کی منازل طے کر کے ترقیاتی یافتہ ممالک میں شامل ہو گا اہل کشمیر پاکستان کا بازوئے شمشیر زن ہیں۔

Scroll to Top