آزاد کشمیر : طلباء کو سکولوں میں صبح کی اسمبلی سے استثنیٰ مل گیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ تعلیم سکولز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے عوامی مطالبے اور موجودہ موسمی و انتظامی حالات کے پیش نظر ایک اور اہم اور سہولت بخش فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں صبح کی اسمبلی سے عارضی استثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے،توانائی بڑھانے کیلئےگھی کافی کی حیرت انگیز کارنامے

محکمہ تعلیم سکولز کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق طلبہ و طالبات کو صبح کی اسمبلی میں شرکت سے استثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ والدین، اساتذہ اور عوامی مطالبے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست کبھی نہیں بھول پائے گا، شہبازشریف

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ استثنیٰ 15 فروری 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔ تاہم سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں بدستور اپنے مقررہ وقت کے مطابق جاری رہیں گی اور حاضری کا آغاز روزانہ صبح 8:30 بجے سے ہو گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نیوی کی ایک اور بڑی کامیابی، ہنگور کلاس چوتھی آبدوز غازی لانچ

محکمہ تعلیم سکولز نے تمام ضلعی تعلیمی افسران، ہیڈ ٹیچرز اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محکمہ تعلیم سکولز آزاد کشمیر عوامی فلاح، طلبہ کی سہولت اور تعلیمی نظام میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ بھی ایسے اقدامات کرتا رہے گا جو تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں۔

Scroll to Top