بھارت پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست کبھی نہیں بھول پائے گا، شہبازشریف

ہری پور(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بُنیان مرصوص معرکہ حق میں بھارت کو ایسا سبق سکھایا کہ مودی اُسے کبھی نہیں بھول سکے گا۔

پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہندوستان کبھی شکست کو بھول نہیں سکتا، اللہ کی رحمت اور قوم کی دعاؤں سے جنگ میں پاکستان کو فتح ملی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دوران جنگ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور بھارت کو وہ سبق سکھایا جو وہ یاد رکھے گا اور کبھی نہیں بھول سکے گا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹوں کا جنوری میں پاکستان آنے کا اعلان

اس جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت بڑھی ہے۔پورا ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست چاہتے ہوئے بھی نہیں بھول سکے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا کا مذاق اڑانے والوں کیلئے دنیا میں تو کوئی جگہ نہیں اور اللہ بھی اُن سے حساب لے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب،پروجیکٹس کیلئے ہنرمندپاکستانیوں کی مانگ میں اضافہ ،سیکرٹری اوورسیز

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی جادو ٹونے سے نہیں اتحاد سے ممکن ہے اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہوکرچینلنجز کا ڈٹ کر مقابلے کیلئے کھڑی ہوجائے۔

شہباز شریف نے الیکشن جیتنے پر ن لیگ کے امیدوار کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ کیپٹن صفدر نے بہت محنت کی جس پر وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آئی جی خیبرپختونخوا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔شہباز شریف ہری پور میں دانش اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بھی پنجاب جیسا ماڈل اپناتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوںکیلئے علیحدہ کیمپس بنائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے پلاٹ کے معاملے پر کہا کہ پلاٹ میرٹ پر ملیں گے، ایک کمیٹی بنے گی اور جائز، قانون و انصاف کو پورا کرے گی۔ وزیراعظم نے ہری پور میں 28 کلومیٹر طویل پُل بنانے کا اعلان بھی کیا۔

Scroll to Top