الیکشن میں تمام امیدوار مل کر بھی میرا مقابلہ نہیں کرسکتے، نثار ابدالی کا دعویٰ

کھوئی رٹہ/اسلام آباد :سابق وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حلقہ میں تمام امیدوار اکٹھے ہو کر بھی الیکشن لڑیں تو وہ میر امقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔

حلقہ کھوئی رٹی کے علاقے چتر شہر میں اپنے قافلے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی چھوڑ کر شامل ہونیوالوںسے خطاب کرتے ہوئے نثار انصر ابدالی کا کہنا تھا کہ پھر چتر میں دمادم مست قلندر ہر کے مخالف سیاسی قوتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف سے ملاقات میں پہلا مطالبہ دانش سکول مظفرآباد کا ہوگا، فیصل راٹھور 

انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ آئندہ الیکشن یکطرفہ ہو گا، آئے روز اسکی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے ،میں نے ایک اعلان اور بھی کیا تھا کہ آئندہ الیکشن میںیہ تاثر کہ لوگ وفاق کو دیکھ کر ووٹ دیتے ہیں ختم کرینگے۔

نثار اندابدالی کا کہنا تھا کہ مجھے یہ طعنے دئیے جاتے تھے کہ انکے جھنڈی ہے اس لئے لوگ ساتھ ہیں آج میرے پاس کوئی جھنڈی نہیں تھی پھر یہ اتنا بڑا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کھوئیرٹہ کے لوگ اس کو سپورٹ کرتے جو انکے حق حقوق دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دوستوں حکومتیں آنی جانی چیزیں ہیں آپکے حقوق پر کھبی سمجھوتہ نہیں کروں گا اپنے کسی ہارکن کو تنہا نہیں چھوڑیں گے گزشتہ حکومتی دور میں تین وزیراعظم تبدیل ہوئے میں تمام وزیر اعظم کے ساتھ آپکے حقوق کی بات ڈٹ کر کی۔

نثار ابدالی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم انوار الحق کا ساتھ دینے کا فیصلہ میں نے اس لئے کیا کہ جب کھبی تاریخ لکھی جائے گی وزیر اعظم اچھا تک مگر کوئی اسکے ساتھ کھڑا نہیں ہوا اس لئے میں چوہدری انوار الحق کے ساتھ کھڑا رہا۔

وقت نے ثابت کیا چوہدری انوار الحق کے ساتھ کھڑا ہونے میں ہمیں جو عزت ملی وہ حکومت میں بھی نہیں ملی، وقت ثابت کرئے گا انوار الحق انقلابی وزیر اعظم تھا۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان چتر میں نے پچھلے الیکشن میں گجر برادری کے ساتھ یہ وعدہ کیا تھا کہ میرے بھائی رفیق نیئر کو اسمبلی ممبر بنائیں گے سب نے دیکھا میں نے وعدہ پورا کیا آج میرا بھائی وزیر بھی بنا یہی وعدہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی کیا گیا تھا مگر وہ وفانہیں کیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ میں انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ایک ماہ کا وقت دیا تھا ابھی وہ ختم ہو جا رہا ہے اسکے بعد حلقہ کھوئی رٹہ میں دمادم مست قلندر ہو گا ۔ہم حقوق لینا جانتے ہیں کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ نامنظور،عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ کا شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

یاد رہے کہ نثار انصر ابدالی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ کھوئیرٹہ سے منتخب ہوئے تھے اور وہاں سے ٹکٹ کے دوسرے امیدوار چوہدری رفیق نیئر کو ٹیکنو کریٹ کی نشست دے کر راضی کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان سے ان کے بھائی کے قریبی تعلقات ہونے کی وجہ سے ہی ان کو گزشتہ انتخابات میں ٹکٹ ملا تھا ۔

آئندہ انتخابات میں ممکنہ طور پر پیپلزپارٹی کے امیدوار رفیق نیئر، مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز نثار ہوں گے، اس دوران نثار انصر ابدالی نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

Scroll to Top