جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)سعودی حکومت نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور حفاظت میں کوئی بھی کمی یا لاپروائی سے بچنے کیلئے اہم اور بڑاا قدام اُٹھالیا ہے۔
دنیا بھر سے حج و عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب آنیوالے لاکھوں فرزندگان توحید خانہ کعبہ اور مسجد نبوی پہنچتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انجمن تاجران کاحویلی سمیت پونچھ ڈویژن میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان
بے پناہ ہجوم، رش اور گرمی کے باعث بچوں کی حفاظت سب سے بڑا چیلنج بن گیا۔ لاکھوں افراد کے درمیان بچوں کا والدین سے بچھڑ جانا نہایت پریشان کن ہوتا ہے۔
اس مشکل سے نمٹنے کیلئے خادمین حریمین شریفین کی ہدایت پر مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں بچوں کو خصوصی سیفٹی رِسٹ بینڈز پہنائے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:وزیراعظم آزاد کشمیرکا سینٹر پریس کلب کے سامنے شاندار استقبال
اس بات کا اعلان مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے حکام نے کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سڈنی دہشتگردواقعے میں پاکستان مخالف اسرائیل، بھارت پروپیگنڈا بے نقاب
انھوں نے بتایا کہ کلائی پر بندھنے والے اس اسمارٹ رسٹ بینڈ میں والدین اور سرپرستوں کی تمام تفصیلات موجود ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران میں افغانستان سے متعلق اہم اجلاس،پاکستان نے دوٹوک موقف پھر دہرا دیا
اس طرح کسی بچے کے والدین سے بچھڑجانے یا گم ہونے کی صورت میں فوری شناخت ممکن ہوسکے گی اور والدین کو تلاش کرکے بچہ حوالے کیا جاسکے گا۔
بچوں کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے رسٹ بینڈز باب عبدالعزیز اور باب فہد (گیٹ نمبر 79) پر بھی دستیاب ہوں گے۔ جہاں عملہ رہنمائی اور رجسٹریشن کے لیے موجود ہوں گے۔




