عمران خان کی ورزش کرتے ہوئے وائرل تصویر پرانی مگر اصلی ہے، علیمہ خان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیئرمین بانی تحریک انصاف عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو جو جج انصاف آئین اور قانون مطابق نہیں کر سکتا وہ جگہ خالی کر دے

علیمہ خان گروپ اور بشری بی بی گروپ ایجنسیوں کا پھیلایا پروپیگنڈا ہے، شیر افضل مروت کو سنجیدہ لینے والوں پر حیرانی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے،

بانی تحریک انصاف عمران خان کی سوشل میڈیا پروائرل تصویر پرانی ہے مگر اصل تصویر ہے،میڈیا بھی اس کی تصدیق کرے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر بھی ایجنسیوں کے ساتھ روابط کے الزام لگے ہیں؟؟

سوال پر جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا کس ایجنسی کا؟ ایم آئی کا آئی ایس آئی کا؟ یہ ساری ہماری اپنی ایجنسیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سب کا بوجھ اٹھانے کو تیار ہوں جس کا دل کرتا ہے میرا نام لے، ہماری ملاقات نہیں کرواتے، پانی پھینک دیتے ہیں، یہ کچھ بھی کرلیں ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،

جو شیر افضل مروت کو seriously سنتے ہیں مجھے ان پر ترس آتا ہے، آج میں نے جج کو کہا کہ یہ جو میرے خلاف گواہی دے رہے ہیں یہ تو سپاہی ہیں یہ قرآن پر جھوٹی گواہی دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو سزا پائیں گے یہ تو قربانی کے بکرے ہیں، اصل وہ لوگ جو گواہی دینے پر ان کو مجبور کرتے ہیں، عمران خان نےپارٹی انصاف ، آئین قانون اور جمہوریت کیلئے بنائی، عمران خان اڑھائی سالوں سے ان تین چیزوں کیلئے جیل میں قید ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان 2 چیزیں کبھی نہیں چھوڑتے ایک اللہ اور ایک ورزش، بند بھی کرتے ہیں تو وہ سیل میں بھی ورزش کر لیتے ہیں، اڈیالہ جیل بھائی سے ملاقات ہمارا آئینی قانونی اخلاقی حق ہے۔۔

کسی کو بھی پانچ روز سے زائد اکیلا بند کرنا انٹرنیشنل قوانین میں ٹارچر کہلاتا ہے، ہم منگل کو ملاقات کیلئے دوبارہ جائیں گے۔عدالتوں میں روز اخلاقیات کا جنازہ نکل رہا ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی 3 چیزوں آئین بالا دستی،26ویں ،27ویں ترامیم،شفاف الیکشن پر سمجھوتہ،ڈیل نہیں کرے گا۔

Scroll to Top