شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا، ن لیگ فرانس

پیرس ( کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا اہم اجلاس صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف کی زیر صدارت ہوا جس میں عہدیداروں وکارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کے آرگنائزر چیف پیٹرن طلعت محمود چوہان اور سنیر مسلم لیگی چوہدری تصور حسین تاڑر تھے ، اجلاس میں ن لیگ فرانس کے جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان، یوتھ ونگ کے صدر چوہدری اصغر خان ،نائب صدر چوہدری شہباز کسانہ، کواڈنیٹر چوہدری ریاض پہاپا ،سیکرٹری انفارمیشن راجہ اشفاق حسین نے شرکت کی۔

نائب صدر چوہدری محمد حسین ،فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل سعید ،جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی خان ،سینئر مسلم لیگی ملک ارشاد احمد ،حافظ معظم ساہی، چوہدری عصمت گوندل، ارزاق مغل چوہدری ،اسلم اسحاق چوہدری ،وقار خان کے علاوہ بڑی تعداد میں سینئر مسلم لیگوں اور یوتھ کے نوجوانوں نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر بھی گامزن کیاجس کو تمام سیاسی جماعتوں نے بھی تسلیم کیا۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کریڈٹ قائد میاں محمد نواز شریف کو بھی جاتا ہے جہنوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا جو خواب دیکھا اسکو پورا بھی کیا ۔

چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف نے کارکردگی میں اپنے چچا اور وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے ، وہ دن رات پنجاب کیلئے کام کر رہی ہیں اور انشااللہ پانچ سال کے بعد پنجاب اور پاکستان کو دنیا دیکھے گی اور اسکی تعریف بھی کریگی۔

یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ،قرآن کے شہید نسخہ جات کو محفوط بنانے کیلئے قائم ’’قرآن ہائوس‘‘ رول ماڈل بن گیا

Scroll to Top