فیصل ممتاز

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کل چنار ہاؤس میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور 15 دسمبر 2025 کو دارالحکومت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار مختار خان کی دعوت پر چنار ہا ؤس میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

اس حوالے سے حلقہ تین پاکستان پیپلزپارٹی کے عہد یداران ،کارکنان اور کونسلروں نے مختار خان کی ہدایت  پر شہر اور چنار ہا ؤس کو دلہن کی طرح سجا دیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:غیر فطری طرز حکمرانی کی بدولت عوام نے احتجاج کا راستہ اپنایا،فیصل ممتاز راٹھور

بڑے بڑے ہولڈنگ بورڈ پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی تصاویر اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا ہے ۔

رات اس پہر بھی پی پی پی حلقہ تین کے کارکنان اور عہدے داران نے شہر کی مختلف شاہرات پر محفل سجا رکھی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں، ہدایت اللہ راٹھور

وزیراعظم آ زاد کشمیر کی چنار ہاؤس آمد اور آنے والے راستے پر خیر مقدمی بینرز آویزاں کر رکھے ہیں ۔ پارٹی کارکنان شدید سردی میں بھی پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

Scroll to Top