آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، تاہم ورلڈکپ سے قبل کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہو گیا ہے۔
پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے گی۔ جنوری میں پاکستان کی ٹیم 3 میچز سری لنکا میں اور 3 میچز ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گی۔
افغانستان، بنگلا دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے تیار ہے جبکہ انگلینڈ جنوری میں سری لنکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔
بھارت کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل رہی ہے اور جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ہوم سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ بھارت میں سیریز کھیل رہی ہے اور ویسٹ انڈیز ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،فرنچائزز کی قیمتوں میں3 گنا اضافہ، 2 نئی ٹیموں کی کتنی قیمت مقرر کی گئی ہے؟
دسمبر اور جنوری میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی۔ میزبان سری لنکن ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 6 میچز کھیلے گی اور نیوزی لینڈ 5 میچز کی تیاری میں مصروف رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر 2026 یادگار بنائیں گے : کپتان سلمان علی آغا
آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو 3، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا شیڈول دیا گیا ہے۔



