ہجیرہ، آزاد جموں و کشمیر: ہجیرہ سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس 7599 آزاد پتن کے گراری پل کہوٹہ کے مقام پر دریا میں جا گری، جس میں مسافروں سمیت اٹھارہ افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے سے قبل کنڈکٹر سمیت تین مسافر وین کے گرنے سے پہلے راستے میں گر گئے، جنہیں بے ہوشی کی حالت میں کہوٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈرائیور کا نام ادریس بتایا جا رہا ہے۔
وین میں موجود سولہ افراد میں سے اب تک چار کو زندہ نکال لیا گیا ہے، جبکہ بارہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حادثے میں ایک زخمی مسافر کی شہادت بھی موصول ہو چکی ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او نے پونچھ کے نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ڈیم میں گاڑی گرنے اور علاقے کے مشکل جغرافیائی حالات کی وجہ سے تلاش میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آپریشن مسلسل جاری ہے
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں خطرناک وبا پھوٹ پڑی،سکول بند کرنے پر غور




