مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کوٹلی سٹی کے ڈی ایس پی محمد الیاس تبدیل ، سردار سہیل یوسف ڈی ایس پی کوٹلی تعینات کردیئے ، محکمہ پولیس آزادکشمیر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ پولیس آزادکشمیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے مفاد سر کار و انتظامی امور کے پیش نظر پولیس افسران کے تبادلہ جات عمل میں لائے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سماہنی : سیاسی جوڑ توڑ ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان
جونیئر ڈی ایس پی محمد الیاس کو مرکزی دفتر پولیس مظفرآباد جبکہ ان کی جگہ سردار سہیل یوسف کو ڈی ایس پی کوٹلی تعیناتی کے احکامات صادر کئے گئے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:ای سی سی اجلاس، پٹرولیم قیمتیں فی لیٹر 2 روپے 40 پیسے اضافے کا امکان
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیس ایس پی راولاکوٹ عبدالقدوس کو تبدیل کرکے سردار سہیل یوسف کی جگہ ضلع سدھنوتی تعینات کردیا گیا ہے ۔
آئی جی پولیس آزادکشمیر کی منظوری کے بعد پولییس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مظفر آباد نے ایس ایس پی میر پورخرم اقبال کونقد انعام دینے کا اعلان کردیا۔
زرائع کے مطابق آئی جی آزادکشمیر نے کمیونٹی انگیجمنٹ کے سلسلہ میں سوسائٹی کے مختلف طبقات کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کو اہم قرار دیا ہے ۔
آئی جی آزادکشمیر نے میر پور کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر کے پولیس اور عوام کے درمیان موجود فاصلوں کو کم کرنے کے احسن اقدامات پر( پچاس ہزار)روپے نقد انعام دیئے جانے کی منظوری دی گئی ہے ۔




