بازل نقوی

وزیر صحت آزاد کشمیر بازل نقوی کی زیر صدارت اجلاس ، ہسپتالوں کی بہتری کیلئے اہم فیصلے

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل) وزیر صحت عامہ آزاد  حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں سیکرٹری صحت عامہ برگیڈیئرعامر رضا ٹیپو، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر ممتاز احمد ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (CDC) ڈاکٹر محمد فاروق، اور پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی ڈاکٹر سردار منظور حسین ، چیف ڈرگ کنٹرولر محترمہ فوزیہ اشرف سمیت محکمہ صحت کے تمام سینئر افسران اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں آزادکشمیر بھر میں صحت عامہ کے موجودہ ڈھانچے ، سروس ڈیلیوری، انسانی وسائل ، انفراسٹرکچر، قوانین و ضوابط اور ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پستے کھانے سے صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟جانیے!

تمام ڈی۔ایچ۔او صاحبان نے اپنے اپنے اضلاع سے متعلق تفصیلی رپورٹس/بریفنگ پیش کیں ۔ ان رپورٹس کے مطابق طبی مراکز کی صورتحال ، بی ایچ یوز، آر ایچ یوز، تحصیل ہیڈکوارٹرز، دیگر طبی مراکز کی مکمل تعداد ،فعال و غیر فعال مراکز کی فہرست ،دستیاب سہولیات اور درکار وسائل ، انسانی وسائل (Human Resource) پرائیویٹ ہسپتالوں کی ریگولیشن کے لیے ہیلتھ کئیر کمیشن کا قیام ، لیب ایکٹ کی بحالی ہے ۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پرائیویٹ ہسپتالوں کی ریگولیشن کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن کے قیام اور لیب ایکٹ کی بحالی کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔ وزیر صحت عامہ نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ رپورٹ میں بیان کیے گئے مسائل اور وسائل کی کمی کو جلد از جلد دور کرنے کے اقدامات کریں تاکہ عوام کو بہتر اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

اجلاس کے اختتام پر وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت کے موجودہ ڈھانچے میں بہتری ، انسانی وسائل کی مضبوطی ، اور قانونی فریم ورک کی بحالی سے آزاد کشمیر میں صحت عامہ کے شعبے کو مضبوط اور فعال بنایا جا سکتا ہے ۔

Scroll to Top