اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو 12 دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج ویزہ پراسیسنگ میں غلط تصویر یا تصدیق نہ ہونے پر ویزا نہیں لے گا۔
غلط دستاویز کی وجہ سے تاخیر کے علاوہ ویزا منسوخ ہونے کا بھی امکان ہے، عازمین اپنا ڈیٹا درست فراہم کریں ورنہ حج ویزے میں تاخیر ہوسکتی ہے
، تصویر، پاسپورت اور میڈیکل سرٹیفکیٹ مطلوبہ بینک برانچ کو دینا ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر یا دستاویز سعودی ہدایت کے مطابق نہ ہونے پر بینک عملہ رابطہ کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یونین کونسل بھیڈی بنیادی سہولیات سے محروم ، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
وزارت مذہبی امور نے عازمین کو بینک کے رابطہ کرنے پر فوری طور پر درست دستاویز جمع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایئرپورٹس ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے آئندہ حج میں 15 لاکھ عازمین کو ’بلا سامان‘ سفری سہولت فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے ایگزیکٹوڈائریکٹرآپریشنز محمد خیر الدین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایئرپورٹس ہولڈنگ کمپنی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ عازمین حج کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جائیں جو مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہیں۔
ڈائریکٹر آپریشنز محمد خیر الدین کے مطابق گزشتہ برس وزارتِ حج اور ڈیجیٹل ٹریکنگ منصوبے کے اشتراک سے حج 1446 ہجری میں 43 ممالک کے 10 لاکھ سے زائد حجاج کو سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر ’بلاسامان سفر‘ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔




