اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام آباد ،راولپنڈی ، آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، زلزلہ رات 10:45منٹ پرآیا ۔
زلزلہ تقریبا تین سیکنڈ تک جاری رہا ، زلزلے کے شدید جھٹکے سے عمارتیں لرز گئیں ، لوگوں کی کثیر تعداد گھروں سے باہر نکل آئیزلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوں مغرب میں 8 کلو میٹر دور تھا۔
آزادکشمیر کے علاقے بھمبر ، میرپور ، کوٹلی ،سماہنی ، مری ، مظفرآباد ،اولاکوٹ ۔ہجیرہ ۔تھوراڑ ۔اور دیگراضلاع سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے نکل آئے
ڈسٹرکٹ و سیشن ججز کے تبادلوں کی منظوری، وسیم احمد گیلانی حویلی تعینات