پاک فوج کیساتھ ایک دن: طلباء وطالبات کی بڑی تعداد ایل او سی پر پہنچ گئی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے “ایک دن پاک فوج کے ساتھ” کے تحت پاک فوج کی مختلف سرگرمیوں کے مشاہدے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

طلبہ نے لائن آف کنٹرول میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور پاک فوج کے زیرِ استعمال مختلف ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان کا معائنہ کیا۔ بچوں نے فوجی جوانوں کے پیشہ ورانہ معمولات اور دفاعی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 ستمبر کی احتجاجی کال شہریوں نے مسترد کر دی

اس موقع پر طلبہ کو معرکۂ حق میں کامیابی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ملکی دفاع اور دیگر اہم امور کے حوالے سے خصوصی آگاہی و تعارفی سیشنز بھی دیے گئے، جن میں طلبہ نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

طلبہ نے پاک فوج کے زیرِ استعمال ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان کو قریب سے دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پروگرام کو اپنے لیے ایک منفرد، معلوماتی اور یادگار تجربہ قرار دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کا “ایک دن پاک فوج کے ساتھ”

طلبہ کا کہنا تھا کہ “ایک دن پاک فوج کے ساتھ” کے ذریعے انہیں پاک فوج کی زندگی، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور ملکی دفاع کے حوالے سے عملی طور پر جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا، جس پر انہوں نے پاک فوج کی خدمات اور ملک کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔