نوازشریف کو دل کے قریب پاتا ہوں، سردار میراکبر،ن لیگ میں شمولیت کی تیاری

اسلامآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ ن کے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے رکن اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار میر اکبر کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دے دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے اعلی سطح جماعتی وفدکی صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر ، سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجامشتاق احمد منہاس ، چوہدری طارق فاروق، راجہ محمد یاسین خان ، بیرسٹر افتخار گیلانی ، چوہدری عبدالرحمان آرائیں ، سردار عبدلخالق وصی ، ملک ذوالفقار علی ، سردار پرویز اختر چغتائی اور سردار فرحان خان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر سردار میر اکبر خان سےمئیر میونسپل کارپوریشن باغ میجر(ر) سردار عبد القیوم بیگ کی رہائش پر ملاقات ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر کا بڑا فیصلہ، عہدیداروں ، کارکنوں سے ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب

ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے عہدیداران نے سردار میر اکبر خان کو پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی ۔

اس موقع پر سردار میر اکبر خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے اعلی سطحی وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنے کارکنوں اور ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا جلد فیصلہ کریں گے ۔

سردار میر اکبر خان نے اس امر کا اظہار کیا کہ میں فکری اور نظریاتی طور پر اپنے آپ کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے بہت قریب پاتا ہوں ۔۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے عوام کی بہت خدمت کی ہے اور نظریہ الحاق پاکستان کو ہمیشہ تقویت دی ۔

اس وقت پاکستان میں جو گھمبیر مسائل درپیش ہیں انہیں حل کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی آمد اور مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں شمولیت کی دعوت کو وہ اور ان کے ساتھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

آپ نے ہماری عزت افزائی کی ہے ، ہم اس کا بھرپور احساس کرتے ہوئے مثبت فیصلہ کریں گے اور جلد مسلم لیگ ن کا حصہ بن کر آزاد جموں کشمیر کے نظریاتی اور فکری استحکام کے ساتھ جموں کشمیر کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے ۔۔۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر کا بڑا فیصلہ، عہدیداروں ، کارکنوں سے ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب

Scroll to Top