فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و ڈی ایف سی تعیناتی کی سمری ایوان صدر ارسال

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہبازشریف نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا د ی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد آئےگا، اعظم نذیر تارڑ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ یہ تعیناتی پانچ سال کیلئے ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خانہ کعبہ کا خلاء سے دلکش نظارہ، دل کو چھو لینے والی تصویر وائرل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے،۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سال2025 کا آخری سپرمون پاکستان بھر میں دیکھا جاسکےگا، سپارکو

اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہو گا۔

قومی اسمبلی سے منظور شدہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے اہم نکات

سیکشن 176 سی میں ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسزکی سفارش پر وائس چیف آف آرمی اسٹاف، ڈپٹی چیف آف آرمی چیف کا تقرر کیا جائے گا، وفاقی حکومت چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر تقرر کرے گی۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وائس آرمی چیف اپنے اختیارات اور فرائض آرمی چیف کی ہدایات کی روشنی میں انجام دیں گے، سیکشن بی میں حکومت کا لفظ تبدیل کر کے آرمی چیف کی سفارش پر تقرری کی جائےگی۔

کلاز 8 جی میں بھی ترمیم کر کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم تصور ہو گا، وزیراعظم آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر 3سال کیلئے کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں گے۔

کمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی شرائط و قواعد و ضوابط کا تعین وزیراعظم کریں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو مزید 3 سال کےلیے دوبارہ تعینات بھی کر سکیں گے، وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر 3سال کیلئے دوبارہ تعینات کرسکیں گے۔

کمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی تقرری، دوبارہ تقرری یا توسیع کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، آرمی ایکٹ میں ریٹائرمنٹ کی عمر، سروس کی معیاد اور ان کو ہٹانا کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ پر لاگو نہیں ہو گا، کمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بطور جنرل پاکستان آرمی میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

Scroll to Top