خانہ کعبہ کا خلاء سے دلکش نظارہ، دل کو چھو لینے والی تصویر وائرل

جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

اس تصویر میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام، خانہ کعبہ، کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی طرح دیکھا جا سکتا ہے۔

خانہ کعبہ کی یہ تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی پر لی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سال2025 کا آخری سپرمون پاکستان بھر میں دیکھا جاسکےگا، سپارکو

ناسا کے خلا باز ڈان پیٹِٹ نے اس تصویر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مکہ مکرمہ کا یہ خلائی منظر ان کے لیے بھی انتہائی منفرد تھا۔

ان کے مطابق درمیان میں نمایاں دکھائی دینے والی روشن جگہ خانہ کعبہ ہے، جو خلا سے بھی واضح نظر آتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر پیاری مریم کا انتقال ہوگیا، سوشل میڈیا پر سوگ

ڈان پیٹِٹ اپنے چوتھے آئی ایس ایس مشن کے دوران خلائی فوٹوگرافی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ دلکش منظر اسٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کے ذریعے قید کیا۔

ناسا کے خلا باز ڈان پیٹِٹ نے یہ تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی اور لکھا کہ مکہ مکرمہ کا خلائی نظارہ، درمیان میں دکھائی دینے والا روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو خلا سے بھی صاف نظر آتا ہے۔

ڈان پیٹٹ آئی ایس ایس کے اپنے چوتھے مشن کے دوران خلائی فوٹوگرافی کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے یہ منظر اسٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کی مدد سے قید کیا۔

Scroll to Top