بٹگرام (کشمیر ڈیجیٹل) بٹگرام کے علاقے بنہ الائی سے گاؤں پاشتو جانیوالی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق بٹگرام کے علاقے بنہ الائی سے گاؤں پاشتو جانیوالی گاڑی کے المناک حادثے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی ہوگئے ۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونیوالی گاڑی میں کل 11افرد سوارتھے۔ حادثےکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ایبٹ آاباد منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج پاشتو الائی کے علاقے میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں فور وہیل گاڑی ایکسیڈنٹ کا شکار ہوگئی۔ گاڑی میں 12 افراد سوار تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لیپاویلی، چیتے کے حملے میں زخمی ظہیر احمد جان کی بازی ہار گیا
ذرائع کے مطابق اموات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو بٹگرام اور ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو بنہ الائی اسپتال جبکہ شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کردیاگیا ہے۔اس وقت ڈی ایچ کیو بٹگرام میں مریضوں کے ساتھ موجود ہیں۔




