آسٹریلوی آل راؤنڈر بیٹر گلین میکس ویل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 19ویں ایڈیشن کیلئے نیلامی سے اپنے نام واپس لے لیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے آئی پی ایل 2026 نہ کھیلنے کی وجہ کیا ہے۔
37 سالہ میکس ویل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا، آئی پی ایل کے کئی ناقابل فراموش سیزنز کے بعد، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال نیلامی میں اپنا نام نہیں دوں گا۔
یہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور میں اسے اس لیگ کی طرف سے دی گئی سب کچھ کے لیے شکرگزاری کے ساتھ کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کرکٹرمعین علی نے آئی پی ایل چھوڑدی، پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیار
انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل نے مجھے ایک کرکٹر اور ایک شخص کی حیثیت سے تشکیل دینے میں مدد دی ہے۔ میں خوش قسمت رہا کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل سکا، شاندار فرنچائزز کی نمائندگی کی، اور ایسے شائقین کے سامنے کھیلنے کا موقع ملا جن کا جذبہ بے مثال ہے۔
میکس ویل نے کہاکہ یادیں چیلنجز اور بھارت کی توانائی ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔ آپ سب کی حمایت کا شکریہ۔ امید ہے جلد ملاقات ہوگی۔
میکس ویل جو آف اسپن بھی کرتے ہیں نے آئی پی ایل میں 4 فرنچائزز ممبئی انڈینز، رائل چلنجرز بنگلور، دہلی ڈیئرڈیولز، اور پنجاب کنگز کی نمائندگی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، میکس ویل کا یہ اعلان ایسے وقت میں آیا جب سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسیس اور سابق انگلینڈ کرکٹر معین علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو آئی پی ایل پر ترجیح دی۔
معین علی نے اپنی پی ایس ایل شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں پی ایس ایل کے نئے دور میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں نیا جوش : دو نئی ٹیموں کی نیلامی ، تاریخ کا اعلان ہو گیا
اس لیگ نے اعلیٰ معیار کی ٹی20 کرکٹ، سخت مقابلہ اور ہر ٹیم میں عالمی معیار کے کھلاڑیوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ڈوپلیسیس نے کہا کہ اس بار انہوں نے ایک نئے چیلنج کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ آنے والے پی ایس ایل سیزن میں کھیلیں گے۔



