سپرسٹاررونالڈو کی دل کو چھولینے والی پیار بھری ویڈیو وائرل

جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نہ صرف اپنے کھیل بلکہ جذبہ انسانیت اور شفقت بھرے انداز کے لیے بھی مشہور ہیں۔

حال ہی میں سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے خود النصر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے بھی ری پوسٹ کیا ہے۔

ویڈیو النصر کے کسی میچ سے قبل کی ہے جس میں رونالڈو ٹیم لائن اپ کے دوران اپنے آگے کھڑی بچی گلے میں بہت ہی پیار اسے اپنا مفلر ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

رونالڈو کے اس اقدام پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک سامنے آگئے

رونالڈو کے اس اقدام پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں

اس سے قبل بھی سپر سٹار نے عالمی سطح پر منفرد انداز میں گول کرکے شہرت کی بلندیاں چھولیں تھیں۔

گزشتی یفتے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا مختلف انداز میں گول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فٹبال کے میدان میں عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی مدمقابل نہیں۔ اسی وجہ سے پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن گئے۔

40 سال کی عمر میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کا جلوہ اور پھرتی برقرار ہے۔ جس کا ثبوت انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے ایک میچ میں منفرد انداز میں گول کر کے دیا۔ ان کا انوکھے انداز میں گول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں النصر اور الخلیج کے درمیان ہونے والے میچ میں اپنے کلب کے لیے اوورہیڈ بائیسیکل کک سے گول کر کے اپنے فٹ ہونے کا ثبوت دیا۔

Scroll to Top