اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات نے پانچ اور چھ دسمبر کو گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور (پہاڑوں پر) برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارش اور اور برفباری کے بارے میں پیشگوئی کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردی کی شدت، آزادکشمیر حکومت کی ایڈوائزری جاری
مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔۔
بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، صبح اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے
جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور اور گرد و نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے
سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں دھند اور اسموگ رہنے کی توقع ہے۔




