صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر اپوزیشن لیڈر مقرر

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر۔

اسمبلی سیکرٹریٹ سے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر نے سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر شاہ غلام قادر کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔

مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں خلاف اور بیک وقت نئے وزیر اعظم فیصل راٹھور کو انتخاب کا ووٹ دیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن لیڈر کیلئے شاہ غلام قادرکو نامزد کردیا

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے شاہ غلام قادر قانون ساز اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر ،اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر، سردار عتیق احمد، نے بھی پی ایم ایل این کے امیدوار کے لیے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کو شاہ غلام قادر کی نامزدگی کے لیے خط لکھا۔

اس سے قبل، اتوار کے روزپاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے شاہ غلام قادر کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب چند ہفتے قبل آزاد کشمیر اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل ممتاز رتوڑ کو نیا وزیراعظم منتخب کیا تھا، اور سابق وزیراعظم انور الحق کو عدم اعتماد کے تحریک کے ذریعے ہٹایا گیا تھا۔

18 نومبر کو نئے منتخب وزیراعظم رتوڑ نے حلف برداری کی تقریب میں صدر ہاؤس مظفرآباد میں حلف لیا۔ حلف اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے دلایا اور اس موقع پر گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز، پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور، قانون ساز، سینئر سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔

Scroll to Top