مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) 10ویں قومی کانفرنس میں ماہرین نے موبائل فون اور اسکرین ٹائم کو جدید دور کا نشہ قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کی ذہنی صحت اور صلاحیتوں کی درست سمت میں آگاہی پر زور دیا ۔
کانفرنس میں تعلیم، صحت، پولیس اور سول سوسائٹی کے اہم نمائندوں نے شرکت کی اور منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف عملی اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ۔
کانفرنس آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں منعقد ہوئی، جس میں تعلیم، صحت، پولیس، سول سوسائٹی اور نوجوان قیادت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
کانفرنس میں صدر APSCA اشتیاق بخاری، ایس ایس پی پولیس کامران علی، قائم مقام ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاروق، نوجوان رہنما سید ذیشان حیدر، سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سبطین رضا لودھی، محترمہ گلزار فاطمہ اور دیگر مہمانان خصوصی نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شاہد حسین تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : کرولی شیخ برادری کا چار سالہ تنازعہ ختم ،راجہ زین محمود نے تاریخی صلح کروا دی
سیکرٹری جنرل سکالرز فاؤنڈیشن نے کانفرنس کے مقاصد پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو درست سمت دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ چیئرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک اکمل اویسی اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق نے منشیات کے معاشرتی نقصانات اور کمیونٹی کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی ۔
نوجوان رہنما سید ذیشان حیدر نے کہا کہ منشیات کے خلاف جدوجہد صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔ ایس ایس پی کامران علی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے والدین اور تعلیمی اداروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔
مہمان خصوصی شاہد حسین نے موبائل فون اور اسکرین ٹائم کو جدید نشہ قرار دیتے ہوئے نوجوان نسل کی ذہنی صحت پر اس کے منفی اثرات سے آگاہ کیا ۔
کانفرنس کے فوکل پرسن سید افتخار حسین کاظمی نے اس وبا ءکے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کیں، جنہیں شرکاء نے سراہا ،تقریب کے اختتام پر خصوصی مہمانوں میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔




