بحرین (کشمیر ڈیجیٹل )ایک اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے بحرین نے گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے، جو کہ بحرین میں رہائش کے خواہش مندوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بحرین نے اپنی رہائش کی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے گولڈن ویزا سے متعلق کم از کم سرمایہ کاری کی شرط میں 35 فیصد تک کی کمی کردی ہے ۔
بحرین کی وزارت داخلہ کے قومیت ، پاسپورٹ اور رہائشی امور نے تفصیلاً بتایا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی حد 200,000 بحرینی دینار سے کم کر کے 130,000 بحرینی دینار کر دی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گولڈن ویزا اسکیم ، مملکت عمان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
فی الحال یہ ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس کم از کم 130,000 بحرینی دینار کی جائیداد ہے ۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے ، گولڈن ریزیڈنسی ویزا اب مختلف زمروں کے لوگوں کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔
ان میں رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کار، ماہانہ کم از کم 2,000 بحرینی دینار کمانے والے پیشہ ور افراد ، 15 سال سے بحرین میں کام کرنے والے ریٹائرڈ افراد ، اور غیر مقیم ریٹائر افراد جن کی پنشن 4,000 بحرینی دینار یا اس سے زیادہ ہے ۔
تمام درخواست دہندگان کو وزارت کے پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کینیڈا میں سٹوڈنٹ ویزا کا حصول مشکل بنا دیا گیا،60 فیصد درخواستیں مسترد
درخواست کے ساتھ ، انہیں اپنا پاسپورٹ ، چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ ، ہیلتھ انشورنس ، اور رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا ۔ درخواست کی فیس 5 بحرینی دینار ہے ۔ گولڈن ویزا رکھنے والوں کو ملک میں کہیں بھی کام کرنے کی اجازت ہو گی ۔




