بیٹرزدبائو میں آگئے،فیلڈنگ بھی کمزور تھی، کپتان محمد رضوان کاکیویز سے شکست پر اعتراف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ 280  رنز اسکور کرنا چاہتے تھے لیکن نیوزی لینڈ کے بولرز نے بیٹرز پر دباؤ رکھا۔

  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔پاکستان کے 243 رنز کا ہدف کیویز نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے کئی غلطیاں کیں، کیویز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کرنے والے لیتھم کو دو اوورز میں دو چانس ملے۔

ابرار نے ٹوم لیتھم کو ایل بی ڈبلیو تو کیا لیکن ری ویو نہیں لیا۔اگلےہی اوور میں شاہین ٹام لیتھم کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے پھر تھوڑی دیر بعد سعود شکیل بھی لیتھم کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم  280 رنز اسکور کرنا چاہتے تھے لیکن نیوزی لینڈ کے بولرز نے بیٹرز پر دباؤ رکھا۔ فیلڈنگ کا شعبہ ابھی کمزور ہے، یہی وہ ڈپارٹمنٹ ہے جس میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ تین ملکی سیریز میں کسی ایک نے نہیں سب نے ہی اچھی پرفارمنس پیش کی جو چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹ کیلئے خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  فائنل میں ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے فتح حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ 19 فروری سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

Scroll to Top