ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔۔

پاکستان سری لنکا کے درمیان ٹاس پاکستان نے جیت لیا اور سری لنکن ٹیم کو پہلے بیٹنگ دعوت دیدی

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین آفریدی کو وسیم جونیئر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سلمان آغا نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ یہ عام پنڈی والی پچ نہیں ہے لیکن اس پر 160 سے 170 رنز بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، اور وہ کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میچ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین ٹیم میں واپس آ گئے ہیں جبکہ وسیم آج نہیں کھیل رہے۔

دوسری جانب داسن شاناکا نے کہا کہ سردی کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ٹیم ایسی صورتحال کی عادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مختلف میچ ہے اور وہ اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ شاناکا کے مطابق اگر اسکور 160 سے اوپر ہو جائے تو یہ ان کے لیے اضافی فائدہ ہوگا۔

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں 3 میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی ہے، جبکہ سری لنکن ٹیم سیریز کے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد فائنل میں پہنچی ۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

دونوں ٹیموں کیلئے فیصلہ کن معرکہ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام 6 بجے شروع ہوگیا ۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے انشاء اللہ فائنل جیتیں گے۔ میری کوشش ہوگی کہ ٹیم کو فائنل میں کامیابی دلواؤں۔

صائم ایوب نے راولپنڈی میں سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بڑے چھوٹے میچ کی بات نہیں، یہی ڈسکس ہوا ہمارا میچ اہم ہے۔ ہمارا سکور اچھا تھا،کریڈٹ سری لنکا باؤلرز کو جاتا ہے۔

قومی بلے باز نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے انشائاللہ فائنل میں جیت ہماری ہوگی، چاہتا ہوں کہ ٹیم کو فائنل جتوانے میں اہم کردار ادا کروں۔

ٹیم کا گراف اوپر جارہا ہے۔ بیٹنگ باؤلنگ فیلڈنگ بہتر ہورہی ہے۔ امید ہے فائنل میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

Scroll to Top