فیصل ممتاز

صحت وتعلیم پر فوکس ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنا ترجیح ہے،فیصل راٹھور

مظفرآباد؛وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔ صحت و تعلیم کو فوکس کر رکھا ہے، عوام کو جلد ادارہ جاتی بہتری ہوتی نظر آئے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سے اپنی مصروفیات کا محور عوام کی خدمت بنالیا ہے ۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی توجہ عوامی خدمت اور سائلین کی داد رسی یکسر طور پر مرکوز ہے۔جمعہ کے روز بھی وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی عوامی وفود اور سائلین سے مسلسل ملاقاتیں رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور صاحبزادہ میاں سعدی کی ملاقات، خطے کی ترقی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزادکشمیر بھر سے آئے عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں، سائلین کو سنا اور مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات صادر فرمائے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سے حویلی کے پیپلز پارٹی وفد ، مظفرآباد ہٹیاں ، چکار کے وفود نے بھی ملاقاتیں کیں، مظفر آباد کےوفد نے سردار تبارک کی قیادت میں ملاقات کی

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتوں میں کہا کہ عوام کی خدمت ان کا مشن ہے ، ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ، پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ، پاکستان ہے تو ہم ہیں ، ہمارا پاکستان سے محبت کا رشتہ ہے۔

پیپلز پارٹی وہ سیاسی جماعت ہے جس کو عوام کے درد کا احساس ہے، ہم نے عوم کے مسائل کو حل کرنا ہے ، اجتماعی ترقی کے لیے اقدامات اٹھانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں کی فاسٹ ٹریک تعمیر،محکمے فنڈز کی 100فیصد یوٹیلائزیشن یقینی بنائیں،وزیراعظم فیصل راٹھور

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ چیزوں کو فاسٹ ٹریک پر لارہے ہیں عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ، محدود وقت میں دن رات کام کریں گے ، عوام کا اعتماد بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔ صحت و تعلیم کو فوکس کر رکھا ہے، عوام کو جلد ادارہ جاتی بہتری ہوتی نظر آئے گی ۔

Scroll to Top