ایمز ہسپتال امبور مسائلستان بن گیا، پینے کا پانی ناپید، مریض بوند بوند کو ترس گئے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )ایمز ہسپتال امبور میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ،مریض پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے تاحال پانی کی فراہمی کیلئے موثراقدامات نہ کئے جاسکے۔

ایمز ہسپتال امبور میں مفت ادویات کی فراہمی تو درکنار دیگر صحت سہولیات بھی ناپید ہوچکی ہیں۔ مریضوں کی تیمارداری کیلئے آنے والوں کیلئے پینے کا پانی بھی ناپید ہوچکا۔ پانی کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ایمز ہسپتال میں نصب ہینڈ پمپ طویل عرصے سے خراب مگر اسے ٹھیک کرنے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ واٹر فلٹر پلانٹ میں بھی پانی دستیاب نہیں ۔

ایک طرف ایمز میں بڑی بڑی عمارتوں کی تعمیر پر اربوں روپے کے فنڈز کا استعمال جاری تو دوسری جانب پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئےتاحال کوئی موثر اقدامات نہ کئے جانا حکومتی بے حسی کی انتہا ہے۔شہریوں نے حکومت سے ایمز ہسپتال امبور کے مسائل فوری حل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بھر میں موسم خشک اور سرد، خشک سالی سے پانی کی قلت کا سامنا

Scroll to Top