راولپنڈی :پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20انٹرنیشنل میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
جمعرات کو بابر اعظم راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20 سریز،پاکستان کو شکست، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
یہ 10 واں موقع تھا جب بابر اعظم ٹی 20انٹرنیشنل میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
یوں بابر اعظم، صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی 20انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔
پاکستان کے لیے ٹی 20انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست پر نظر ڈالیں تو عمر اکمل 84 میچز میں 10، صائم ایوب 55 میچز میں 10 جبکہ بابر اعظم 135 میچز میں 10بار صفر پر پویلین لوٹے۔
یہ بھی پڑھیں: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ :سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست: پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی 20سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا جب کہ زمبابوے سیریز سے باہر ہوگیا۔
ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا۔




