کلکتہ(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر کا کہنا تھا کہ اگر انہیں للکارا گیا تو وہ سارے ملک میں بی جے پی کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے ووٹر فہرستوں پر نظر ثانی کے معاملے پر بھارتی الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے ڈر سے ہرگز پیچھے نہ ہٹیں۔
انہوںنے دعویٰ کیا کہ ووٹر فہرستوں پر نظر ثانی کی وجہ سے پہلے ہی 36کے قریب لوگ اپنی جانیں لے چکے ہیں کیونکہ ایکشن کمیشن اور بی جے پی نے ایک تباہ کن صورتحال پیدا کر دی ہے ۔
الیکشن کمیشن بی جے پی کمیشن بن گیا ہے جو اے آئی ”آرٹیفیشل انٹیلی جنس“ کو دھاندلیوں کے ایک آلے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاسبان حریت نے بھارت کے ظلم وجبر کو کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دے دیا
ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ ووٹر فہرستوں پر نظر ثانی اگلے برس مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل زبردستی کیوں کرائی جا رہی ہے ۔
ممتا بنر جی کا کہنا تھا کہ ریاست بہار کے انتخابی نتائج ”ایس آئی آر“ ووٹر فہرستوں میں نظر ثانی کی ہی دین ہے
اپوزیشن وہاں بی جے پی کا کھیل نہیں سمجھ پائی۔ ممتابنرجی نے کہا کہ کسی بھی حقیقی ووٹر کا نام نہیں کٹے گا اور ہم آخر دم تک لڑیں گے۔
انہوںنے کہا کہ اگر مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو میں سارے ملک میں بی جے پی کی بنیاد ہلا دوں گی، زخمی شیر زندہ شیر سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔




