مظفرآباد، سڑکوں کی خستہ حالی کیخلاف عوام سراپا احتجاج،ہفتے کا الٹی میٹم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد میں سڑکوں کی خستہ حالی کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، لوہار گلی پترینڈ برارکوٹ کا لوہار گلی سلائیڈ پر علامتی احتجاج ،مظاہرین کا حکومت کو سلائیڈ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم

اگر مطالبات نا مانے گئے تو ہفتے بعد ابیٹ آباد روڈ کا مکمل بند کر دینگے۔لوہار گلی، پترینڈ اور برارکوٹ کے عوام نے سلائیڈ ایریا میں علامتی احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ شاہرات نے ایک سال قبل کیے گئے وعدوں پر آج تک عمل نہیں کیا۔ سڑک کی خستہ حالی، مسلسل گردوغبار اور سلائیڈ سے ہونے والے حادثات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔۔

،ممبر ضلع کونسل تسلیم احمد عباسی، سردار تسلیم، ذیشان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے الزام لگایا کہ محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ نے مذاکرات کے باوجود نہ سڑک بحال کی، نہ پانی کا ٹینکر فراہم کیا۔

روزانہ ہزاروں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جبکہ خواتین اور اسکول جانے والے بچے گرد سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان اکیلا مجرم نہیں اسے لانے والے اس سےزیادہ مجرم ہیں، نوازشریف

مظاہرین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ لوہار گلی ایبٹ آباد روڈ کو NHA کے حوالے کیا جائے، بالکل اسی طرح جیسے کوہالہ روڈ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ماتحت کیا گیا ہے،

مظاہرین نے وزیراعظم فیصل راٹھور سے اپیل کی کہ سلائیڈ کے مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں،

یہ دفاعی نقطہ نظر سے بھی اہم شاہراہ ہے اور مظفرآباد کا گیٹ وے کہلاتی ہے،

مظاہرین نے واضح اعلان کیا کہ اگر ایک ہفتے میں معاملہ حل نہ ہوا تو لوہار گلی کے مقام پر مرکزی شاہراہ ایبٹ آباد مکمل طور پر بند کر دینگے، اور تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

Scroll to Top