آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے عوامی مسائل سننے کے لیے کھلی کچہریوں کا باقاعدہ سلسلہ شروع کردیا، جس میں وہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے عوام سے براہ راست ملاقاتیں کریں گے۔
یہ سلسلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے طرز عمل پر عمل پیرا ہونے کی علامت ہے۔ شہید بھٹو نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں سب سے پہلے کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی رابطے کا آغاز کیا۔ پاکستان میں انہوں نے 4 اکتوبر 1973ء کو شہداد کوٹ میں عوامی مسائل سنے، جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 17 ستمبر 1976ء کو پونچھ کے سیاحتی علاقے بنجوسہ میں کھلی کچہری سے کشمیری عوام کے مسائل سنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کب ہیلتھ کارڑ کے فوری اجراء کی ہدایت
کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام میں سیاسی شعور کی بیداری کے ساتھ ساتھ نئی نوجوان سیاسی قیادت کو سامنے لانا ہے۔ یہ نظام عوام اور قیادت کے درمیان براہ راست رابطے کو ممکن بناتا ہے تاکہ عوامی مسائل فوری طور پر سنے اور حل کی جانب اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا حویلی کے عوام کیلئے بڑا اعلان
وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایت پر آج جنگ بندی لائن کے بٹل سیکٹر کے علاقے درہ شیر خان میں ڈپٹی کمشنر پونچھ سردار عمر فاروق کے ہمراہ انتظامیہ اور مختلف محکمے عوامی مسائل سنیں گے۔ یہ کچہری عوامی تعاون اور مسائل کی فوری نشاندہی کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔




