دبئی (کشمیر ڈیجیٹل) متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر اوقاف فائونڈیشن کی جانب سے مفت گرم کھانا فراہم کرنے والی مشینیں نصب کر دیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی کے اوقاف فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے ادارے نے بتایا کہ مفت گرم کھانا فراہم کرنے والی مشینیں 2022 میں شروع کیے گئے منصوبے خبز السبیل کا حصہ ہے۔
اس منصوبے کے تحت ضرورت مندوں اسمارٹ مشینوں کے ذریعے مفت تازہ روٹی فراہم کی جا رہی ہے۔مفت کھانا فراہم کرنے والی مشینوں کا ڈیزائن جدید ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغان طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ، دہلی ایئرپورٹ تباہی سے بچ گیا
نصب کی گئی مشینوں میں آسان استعمال کیلئے ڈیجیٹل اسکرین موجود ہے۔ مشینوں میں کھانے کی تازگی برقرار رکھنے کیلئے کولنگ سسٹم بھی نصب ہے۔
صارفین کیلئے اسمارٹ شناختی نظام متعارف کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ہر شخص روزانہ ایک کھانا حاصل کر سکے گا تاکہ تقسیم میں انصاف برقرار رہے اور زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اوقاف دبئی کے سیکرٹری جنرل علی المطوع نے کہا کہ یہ مشینیں دبئی کی کئی مساجد کے نزدیک نصب کی گئی ہیں۔ جبکہ آئندہ ضرورت کے مطابق مزید علاقوں میں ان کی تعداد بڑھائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد وقف کے نظام کو جدید اور پائیدار بنانا ہے۔ تاکہ امداد باوقار اور آسان طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جائے۔




