اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں سے کہا کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔
یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ساتھ ہی انہوں ںے اپنی 15 جولائی کی ایک پوسٹ کو بھی مارک کیا۔
The UK is launching eVisas in Pakistan for most students and workers applying for more than 6 months! It will make it simpler and safer, and you can hold on to your passport.
To find out more on eVisas and see whether you’re eligible, go to https://t.co/AHI9nWSoxw pic.twitter.com/tlZNSs2NpD
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) July 15, 2025
15 جولائی کی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے،
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا ہیلتھ کارڑ کے فوری اجراء کی ہدایت
ای ویزا کا نظام چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزہ کیلئے ہوگا،
نظام “سادہ اور محفوظ” ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔
آج انہوں نے اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ سفر کرنے کا ارادہ کریں تو اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم امن، ترقی اور غربت کو ختم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے اور ہر بچہ اچھی تعلیم کا مستحق ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامع معیاری تعلیم امن، ترقی اور غربت کو ختم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کو تعلیم حاصل کرنے کا مساوی حق حاصل ہے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور اس کے ساتھ اسکول جانے والے بچوں کے سیکھنے کے معیار میں بھی کمی ہے۔




