ضمنی انتخاب،این اے18 ہری پور سے ن لیگ نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نے بھاری لیڈ کے ساتھ میدان مار لیا ہے۔

این اے 18 ہری پور میں 602 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان ایک لاکھ63 ہزار996ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات کے نتائج پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 20ہزار220ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔یوں بابر نواز خان نے 43ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی ہے۔

این اے 18 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 944 تھی۔ این اے 18 میں مجموعی طور پر 602 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری طرف پنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھی مسلم لیگ کے امیدواروں نے میدان مار لیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے129 لاہور کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان نے میدان مار لیا۔غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حافظ میاں محمد نعمان 63441 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29099 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد طفیل 136223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 13220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے تمام 226 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمود قادر خان 82413 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49262 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کے تمام 375 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے دانیال احمد 52791 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19262 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 79278 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شير وسير 26483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام نے ن لیگ کے ترقی ، استحکام اور عوامی فلاح کے نصب العین پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعظم

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 46900 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار فلک شیر 10895 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے تمام 159 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔ ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 49049 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر صرف 1898 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے 193 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار علی حیدر نور خان نیازی 67 ہزار 986 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 3310 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سرگودھا کے صوبائی حلقے پی پی 73 سے ن لیگ کےسلطان علی رانجھا71 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار مہر محسن رضا 12970 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔ ن لیگ کےاحمد شہریار 48 ہزار 824ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 11429 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے تمام 171 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 44388 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل35245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Scroll to Top