ضمنی انتخابات میں عوام کی دلچسپی کم کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتا دیا

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات بہت پرامن رہے، اس انتخاب نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔

الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آج کا ضمنی انتخابات بہت پرامن رہا جس کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے، کم ٹرن آؤٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس انتخاب نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات، لاہور سے ن لیگ نے میدان مار لیا،ہری پور کے 345پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے

انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا، ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں،کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایات موصول نہیں ہوئی، طلال چودھری کو آج طلب کیا ہے اور سماعت ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک وزیر اور امیدوار کو نااہل کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ایک لیگل اسکیم ہے، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، کمیشن وقتاً فوقتاً اپنی تجاویز حکومت کو بھیجتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی نے بہار الیکشن میں مودی کی دھاندلی بے نقاب کردی

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کمیشن کے پاس ٹربیونل کو ہدایات دینے کا کوئی اختیار نہیں۔

Scroll to Top