قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان 63441 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ہری پور کے حلقہ این اے18کے602میں سے507 پولنگ سٹیشن کے نتائج آگئے ہیں جس میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان ایک لاکھ 40ہزار864ووٹ لے کر آگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این اے 129 لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان 63441 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
این اے129 لاہور کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان نے میدان مار لیا ہے۔
غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حافظ میاں محمد نعمان 63441 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29099 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
این اے 18 ہری پور میں 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے507کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان ایک لاکھ 40ہزار864ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 2ہزار11ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار ہیں۔
ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد طفیل 136223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 13220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس پر صارفین کی لوکیشن دیکھنے کا نیا فیچر متعارف
حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے تمام 226 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمود قادر خان 82413 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔
پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49262 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 79278 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شير وسير 26483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کے 375 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے دانیال احمد 7632 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 3822 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 46900 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار فلک شیر 10895 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 63 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے میاں سلطان علی رانجھا 25508 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
آزاد امیدوار محمد حارث 6080 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے 171 پولنگ اسٹیشنز میں سے 80 کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 32491 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل 21485 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو آئندہ انتخابات سے قبل مالی گوشوارے جمع کرانےکا حکم
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے 159 پولنگ اسٹیشنز میں سے 95 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 17235 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر 1141 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے 190 پولنگ اسٹیشنز میں سے 175کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے احمد شہریار 45674 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 10294 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے 156 پولنگ اسٹیشنز میں سے 79 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےمیاں علمدار عباس قریشی 34946 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 24139 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔




