ایپل نے 2025 کے لیے نئی مصنوعات کی لانچنگ مکمل کر دی ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق کمپنی 2026 کے آغاز میں کچھ کم قیمت ڈیوائسز متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
GFHKسیکیوریٹیزکے تجزیہ کار جیف پُو کے مطابق ایپل جلد ایک سستی آئی فون، آئی پیڈ اور میک لائن اپ پیش کرے گا۔ پُو نے بتایا کہ اس “iPhone 17e” کی لانچنگ ممکنہ طور پر 2026 کی پہلی سہ ماہی کے وسط تک متوقع ہے۔
آئی فون 17e: موجودہ ڈیزائن کے ساتھ نیا چپ:
جیف پُو کے مطابق iPhone 17e موجودہ ماڈل کے ڈیزائن کو برقرار رکھے گا۔ فون میں A19 چپ، 8GB ریم، اور ایپل کا نیا 18MP فرنٹ کیمرہ نصب ہوگا۔ پُو نے مزید کہا کہ 48MP مین کیمرہ اور نوچ ڈیزائن بھی برقرار رکھا جائے گا۔
تجزیہ کار نے بتایا کہ ایپل نئے C1X 5G موڈیم کی بجائے C1 موڈیم کو برقرار رکھے گا، جو iPhone Air کے ساتھ متعارف ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
کم قیمت آئی پیڈ اور میک بھی جلد متوقع:
جیف پُو کے مطابق کم قیمت iPad اور MacBook ماڈلز بھی زیرِ تیاری ہیں۔ پہلے کی رپورٹس کے مطابق انٹری لیول iPad کو A18 چپ اور 8GB ریم کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ آخری آئی پیڈ ہوگا جو ایپل انٹیلیجنس کو سپورٹ کرے گا۔
کم قیمت میک بک ایک آئی فون کلاس پروسیسر سے چلنے والی لیپ ٹاپ ہوگی۔ تاہم اس کے ڈیزائن یا دیگر تفصیلات کے بارے میں ابھی مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ یہ معلوم نہیں کہ یہ M1 MacBook Air جیسا ہوگا یا بالکل نیا ڈیزائن پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کا نیا اسکینڈل؟ایک ہزار ڈالر کا آئی فون کا رنگ اتر گیا
آئی فون 18سیریز کا اپ ڈیٹ شدہ ٹائم لائن:
جیف پُو نے 2027 کی لائن اپ کے حوالے سے اپنی پیش گوئی بھی اپ ڈیٹ کی ہے۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایپل آئی فون Air 2، آئی فون 18 اور آئی فون18e کو 2027 کے آغاز میں پیش کرے گا، جس میں C2 چپ نئے 5G موڈیم کے طور پر استعمال ہوگی۔
تجزیہ کار نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ iPhone 18 Pro ماڈلز پر Dynamic Island چھوٹا ہوگا، جبکہ طویل عرصے سے متوقع آئی فون فولڈ میں Face ID کی بجائے ٹچ ID استعمال ہوگا۔




