حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اپنے دورے پر حویلی پہنچ گئے ، عوام کے جم غفیر نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔
سینئر وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ بھی وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے ہمراہ تھے ، حویلی پولیس کے چاک وچوبند دستے نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو سلامی پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےاپنے والد و سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔۔۔
اس موقع پر پولیس کے چاک و چمن دستے نے سلامی دی اور پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے اور اُن کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا، جنگی طیارہ گرتے ہی کمپنی کے شیئرز گر گئے
بعدازاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راٹھور نے کہا کہ وہ حویلی کی تعمیر و ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرینگے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ علاقے کی پسماندگی کے خاتمے، بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر، تعلیمی سہولیات اور صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے میگا پروجیکٹس شروع کئے جائیں گے۔
وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے آج ہی حویلی کیلئے تین ارب روپے مالیت کے دانش پبلک ماڈل سکول کے قیام کا اعلان کیا جو اس حکومت کی علاقے کی ترقی کیلئے سنجیدہ کوششوں کا واضح ثبوت ہے۔
راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے یقین دلایا کہ وہ حویلی کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔۔
وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ضلع حویلی کے اندر تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے تمام پسماندگی دور کریں گے۔ حویلی کے تمام معاملات سے واقف ہوں اور حویلی کے اندر جو کمی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کرینگے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حویلی میں بڑے میگا پروجیکٹ لا کر حویلی کی تعمیر و ترقی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے
ان کے ہمراہ دیگر وزرائے حکومت چوہدری قاسم مجید میاں عبدالوحید سردار ضیا قمر راجہ مبشر اعجاز اور دیگر لوگ بھی ان کے ہمراہ تھے




