برطانیہ

اڑھائی لاکھ سے زائد شہری برطانیہ چھوڑ گئے، اعدادو شمار جاری

لندن(کشمیر ڈیجیٹل)برطانیہ میں انسانی بحران جنم لینے لگا، ایک سال کے دوران اڑھائی لاکھ سے زائد شہری ملک چھوڑ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات نے گزشتہ برس ملک چھوڑنے والے شہریوں کے تازہ اعداد و شمار جاری ۔
جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک سال کے دوران 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہوئے۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق برطانیہ واپس آنے والے شہریوں کی تعداد گزشتہ سال بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار تک پہنچ گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان کی بھارت پر برتری، چین نے بھی اپنا دفاعی نظام آزمالیا، امریکی کانگریس

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن توقعات کے مقابلے میں 20 فیصد کم رہی اور دسمبر 2024 میں مجموعی نیٹ مائیگریشن گھٹ کر 34 ہزار 500 تک آگئی۔

تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا تخمینہ پہلے بین الاقوامی مسافروں کے سروے کی بنیاد پر لگایا جاتا تھا۔

تاہم دفتر برائے قومی اعداد و شمار نے اس مرتبہ نظرثانی شدہ تخمینہ ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشن کے ڈیٹا کی مدد سے تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ واپس آنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جو گزشتہ سال بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار تک پہنچ گئی۔

Scroll to Top